منی بجٹ دراصل حکومت کا غریب مکاؤ ایجنڈا ہے ‘حکومت فی الفور عائد شدہ ٹیکسوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے
نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکراﷲ مجاہد کا اجتماع سے خطاب
بدھ 2 دسمبر 2015 22:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی بات تو کرتی ہے لیکن ان کے مسائل سے نا آشنا ہے حکومت کی طرف سے منی بجٹ اور اس میں350سے زائداشیاء پر5سے10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانا انتہائی افسوسناک ہے جس سے عام آدمی کی روز مرہ زندگی میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جماعت اسلامی پی پی 154کے اجتماعی ناشتہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام سے سید احسان اﷲ وقاص ، خالداحمد بٹ اورپی پی امیر وسیم اسلم قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی اشیاء پرٹیکس لگانے سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔پہلے ہی غریب عوام کودووقت کی روٹی میسر نہیں۔(جاری ہے)
غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔
۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر حکومتی مشینری نے منی بجٹ کی آڑ میں گھریلو استعمال کی اشیاء ضروریہ میں مہنگائی کا طوفان لا کر غر یب کی کمر میں چھراگھونپ دیا ہے ۔حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غیر ترقیاتی منصوبے عوام اور خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔ حکمرانوں کا کا م ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا اور عوام کو صحت وتعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی دینا ہو تا ہے مگر ہمارے نااہل حکمران غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور عائد شدہ ٹیکسوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.