نئے طالبان امیر ملا اختر منصور جنگجووں کے درمیان جھڑپ میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل،نائب افغان صدر کا دعوی
عسکریت پسند وں کے کمانڈرز کے اجلاس میں زبانی تنازع پر لڑائی ہوئی جس میں ملا اختر منصور شدید زخمی ہو گئے،لڑائی کے دوران 4طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،طالبان ترجمان نے تردید کردی
بدھ 2 دسمبر 2015 22:52
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) افغان نائب صدر کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے نومنتخب امیر ملا اختر منصور جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ،لڑائی کے دوران 4 طالبان کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان افغان نائب صدر سلطان فیضی نے کہاہے کہ انہیں انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند وں کے کمانڈرز کے اجلاس میں زبانی تنازع پر لڑائی ہوئی جس میں ملا اختر منصور شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ لڑائی کے دوران 4طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ملا اختر منصور کو طبی امدا د دینے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اﷲ مجاہد نے اجلاس کے دوران کسی قسم کی لڑائی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔واضح رہے کہ ملا منصور کو 31جولائی کو ملا عمر کے انتقال کے بعد نیا امیر تعینات کر دیا گیاتھا جس کے بعد طالبا ن کے کچھ دھڑوں میں ملا عمر کے امیر تعینات ہونے پر تحفظات پائے جاتے تھے اور انہوں نے ملا عمر کی بیت قبول کرنے سے انکار کر دیاتھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.