اداکارائیں اور عام خواتین بھی امتیازی سلوک کا نشانہ بنتی ہیں‘انوشکا شرما
جمعرات 3 دسمبر 2015 11:24
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ صرف اداکاراوٴں کو ہی نہیں بلکہ عام خواتین کوبھی ہر ایک شعبہ زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹریو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں خواتین اداکاراوٴں کو صرف شو پیس کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کے مرد باصلاحیت اور ذہین خواتین کو نا پسند کرتے ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ انھیں صرف نازک مزاج اور خوبصورت دکھائی دینا چاہیے تاہم وہ اس رائے سے اتفاق نہیں رکھتیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں گھر میں کبھی بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم جب سے وہ شوبز میں آئی ہیں انھیں ہمیشہ امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے۔(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ ہم اداکار جب بھی شوٹنگ کے سلسلے میں کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو خواتین اداکاراوٴں کو مردوں کے مقابلے میں کم تر جگہ پر ٹھرایا جاتا ہے ۔
علاوہ ازیں انھیں مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود اس کا ذمہ دار مرد اداکاروں کو نہیں ٹھرایا جاسکتا، انوشکا شرما نے کہا کہ اس امتیازی سلوک کی بڑی وجہ معاشرے میں پنپنے والی منفی سوچ ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.