فلم”میڈ میکس: فیوری روڈ‘ ‘کو اس سال کی مقبول ترین فلم قرار دیدیاگیا
جمعرات 3 دسمبر 2015 11:39
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) مستقبل پر مبنی فلم”میڈ میکس: فیوری روڈ‘ ‘کو فلموں کا جائزہ لینے والی امریکی تنظیم ’نیشنل بورڈ آف رویو‘ نے اس سال کی مقبول ترین فلم قرار دیا ہے۔نیو یارک کے شہر میں قائم فلموں کے مورخین، طلبا اور ماہرین تعلیم پر مبنی اس تنظیم نے برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاوٴس سے متعلق فلم ڈائریکٹر آصف کپاڈیا کی فلم ’ایمی‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا انعام بھی دیا ہے۔
مشہور فلم ’دا مارشن‘ کو بنانے والے رڈلی سکاٹ کو بہترین ڈائریکٹر کا انعام دیاگیا جبکہ فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے میٹ ڈیمن نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔دا مارشن کی سکرپٹ بنانے پر ڈرو گوڈارڈ کو بھی انعام دیاگیا ہے۔(جاری ہے)
مشہور امریکی فلم ’راکی‘ کے ادا کار سلویسٹر سٹالون نے اپنی فلم ’کریڈ‘ پر بہترین معاون اداکاری کا انعام حاصل کیا ہے۔
نیشنل بورڈ آف رویو کی صدر اینی سکلاف نے کہا کہ ’مقبول سنیما کے لیے 2015 بہت اچھا سال رہا ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم دو مشہور ڈائریکٹرز کو انعام دے رہے ہیں جو اپنے شعبے میں بہترین کام کر رہے ہیں۔میڈ میکس نے بہت پذیرائی حاصل کی ہے لیکن کچھ لوگ نیشنل بورڈ آف رویو کی طرف سے بہترین فلم کے منتخب کو ایک غیر معمولی قرار دیں گے۔میڈ میکس میں مشہور اداکار ٹام ہارڈی اور شارلیز تھرون نے کام کیا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آنے والے فلم ایوارڈز میں شاید میڈ میکس کو شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس وقت ’سپوٹ لائٹ‘، ’بروکلن‘، اور ’کیرل‘ جیسی کچھ چھوٹے پیمانے پر بننے والی فلموں کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔مشہور ڈائریکٹر قوینٹن ٹارنٹینو کو مغربی امریکہ پر مبنی اپنی نئی فلم ’دا ہیٹ فل ایٹ‘ کے مختلف سکرین پلے پر انعام دیا گیا ہے۔ان ایوارڈز کے جیتنے والوں کو نیو یارک میں مقیم 100 سے زائد فلم کے شائقین نے چننا ہے۔تاریخ نے یہ واضح کیا ہے کہ جب بھی ان شائقین سے مقبول آسکر ایوارڈز کے فاتحین پر رائے دینے کو کہا جاتا ہے تو ان کی کامیابی کی شرح ہمیشہ ملی جلی ہوتی ہے۔میڈ میکس میں مشہور اداکار ٹام ہارڈی اور شارلیز تھرون نے کام کیا ہے۔رواں سال کے انعام جینتے والے لوگ اپنے انعام پانچ جنوری 2016 میں ایک وعوت کے دوران وصول کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.