آب و ہوا میں تبدیلی سے آبادی کم ہونے کا خدشہ ہے، ماہرین
جمعرات 3 دسمبر 2015 19:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)عالمی بینک کے تحقیقی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک میں شرح پیدائش پہلے ہی کم ہے جب کہ عالمی آب و وہوا میں تبدیلیوں سے متاثر ہوکر ان ممالک میں زرخیزی کی شرح کم ہوجائے گی اور یوں آبادی میں کمی پیدا ہوسکتی ہے۔عالمی بینک کے ماہرین کے مطابق آب و ہوا میں تبدیلی کے سبب گرمی بڑھنے سے جنسی رحجانات میں کمی واقع ہوگی اور دوسری جانب مرد اور عورتوں میں زرخیزی اور نسل پروان چڑھانے کی صلاحیت بھی کم ہوسکتی ہے جب کہ اس ضمن میں بعض ممالیوں پر تجربات بھی کیے گئے ہیں جس کے یہی نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 1931 سے 2010 کے درمیان امریکا میں درجہ حرارت کے اضافے اور آبادی میں کمی بیشی کا تجزیہ کیا گیا تھا لیکن اس میں آبادی پر بہت معمولی فرق نوٹ کیا گیا اور سرد اور گرم ممالک کو تقسیم کرکے آبادی کا موازنہ کرنے سے کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آئی، لیکن بہت گرم دنوں سے پیدا ہونے والے بچوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے لیے امریکی ریاست لیوزیانہ میں 32 درجے سینٹی گریڈ والے دنوں اور شرح پیدائش نوٹ کی گئی اور اس درجہ حرارت کو امریکہ میں گرم تصور کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.