پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انٹرنیشنل پارٹنرز تلاش کیے جا رہے ہیں، ندیم نقوی
افتتاح جنوری میں وزیر اعظم کریں گے،ایس ایم ای ایکسچینج کو بھی قائم کیا جائے گا،ایم ڈی کے ایس ای
جمعرات 3 دسمبر 2015 22:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انٹرنیشنل پارٹنرز تلاش کیے جا رہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ممکنہ افتتاح جنوری میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کریں گے۔ جبکہ ایس ایم ای ایکسچینج کو بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ اسکرین کی لاؤنچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف سرمایہ کار حاجی غنی حاجی عثمان بھی موجود تھے۔ کے ایس ای کے ایم ڈی نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پارٹنرز کی حیثیت سے ترکی کے اسٹاک ایکسچینج (بورسا)، قطر اور لندن اسٹاک ایکسچینج سے بات چیت جاری ہے، ان انٹرنیشنل پارٹنرز کا روزانہ ٹریڈنگ حجم بہت زیادہ ہے اور اس سے ہماری کمپنی کو وسیع مواقع ملیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.