امیتابھ آئی پی ٹی ایل کی ٹیم سنگاپور سلیمرز کے شریک مالک بن گئے
جمعہ 4 دسمبر 2015 12:12
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء)میگا سٹار امیتابھ بچن انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) کی ٹیم سنگاپور سلیمرز کے شریک مالک بن گئے۔سنگاپور سلیمرز نے ایک بیان میں کہا کہ گلوبل سینما کے سب سے مشہور سٹارز میں سے ایک امیتابھ بچن نے آج ٹیم کے شریک مالک ہونے کا اعلان کیا ہے۔مقامی کمپنی یو ڈی گروپ نے رواں برس کے اوائل میں یہ ٹیم خریدی تھی اور اب بولی وڈ سٹار بھی اس کا حصہ بن چکے ہیں۔
امیتابھ 20 دسمبر کو رواں سیزن کے آخری دن سنگاپور انڈور سٹیڈیم کے کورٹ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔سنگاپور سلیمرز آئی پی ٹی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والی پانچ ٹیموں میں شامل ہے۔امیتابھ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ انتہائی مصروف شیڈول کی وجہ سے صرف ایک دن کیلئے سنگاپور جائیں گے۔(جاری ہے)
تاہم، وہ پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔’میں اپنی ٹیم سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں۔
میں اپنے اور ٹینس کے مداحوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور میرے ساتھ سنگاپور انڈور سٹیڈیم میں ایک دن گزاریں۔آئی پی ٹی ایل میں شامل باقی چار ٹیموں میں یو اے ای رائلز، انڈین ایسز، فلپائن میورکس اور نئی ٹیم جاپان واریرز شامل ہیں۔ اس لیگ میں دنیا کے 35 بہترین ٹینس سٹار تین دن تک ایکشن میں دکھائی دیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.