بی جے پی اور مودی سرکار کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی،مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ان کی جگہ کچھ اور نہیں بن سکتا، بابری مسجد کی جگہ دوبارہ مسجد ہی تعمیر ہو گی، اس کے دفاع کیلئے مسلمان اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، اگر بی جے پی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کرنے کی کوشش کی تو خود ہندوستان میں مسلمانوں کی وہ قوت اور تحریک کھڑی ہو گی کہ اسے سنبھالنا بھارت کے بس میں نہیں رہے گا
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کاخطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 4 دسمبر 2015 16:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء ) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بی جے پی اور مودی سرکار کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ان کی جگہ کچھ اور نہیں بن سکتا۔ بابری مسجد کی جگہ ان شاء اللہ دوبارہ مسجد ہی تعمیر ہو گی اور اس کے دفاع کیلئے مسلمان اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اگر بی جے پی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کرنے کی کوشش کی تو خود ہندوستان میں مسلمانوں کی وہ قوت اور تحریک کھڑی ہو گی کہ اسے سنبھالنا بھارت کے بس میں نہیں رہے گا۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں تشدد اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ محض گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ پھیلا کر فسادات بھڑکائے جاتے ہیں اور مسلمان باپ بیٹے کو زبردستی گھر سے گھسیٹ کا باہر نکالا اور پھر شہید کر دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.