تحر یک انصاف 5شہروں میں مونسپل کمیٹیوں میں حکومت بنائے گی ‘ چوہدری محمد سرور
پہلے بھی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا،آئندہ بھی انکے اصل چہروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر ینگے‘ پریس کانفرنس
جمعہ 4 دسمبر 2015 18:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ماموں کانجن سمیت5شہروں میں مونسپل کمیٹیوں میں حکومت بنائیگی‘ تحریک انصاف کے لوگوں کو (ن) لیگ دور آمر یت سے بدتر سلوک کرتے ہوئے انکو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ تحر یک کے چیئر مین مونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیدوار عاطف رندھاوا اور انکی فیملی کے 3شادی ہالوں کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے ‘(ن) لیگ نے انتقامی کار وائیاں بند نہ کیں تو پورے پنجاب میں کارکنان احتجاج کر یں گے‘تحر یک انصاف نے پہلے بھی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی انکے اصل چہروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے ۔
وہ جمعہ کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ مونسپل کمیٹی میں حکومت بنانے کیلئے15کونسلرز کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں اشفاق ‘چیئر مین ٹی ٹی سنگھ مونسپل کمیٹی عاطف رندھاوا اور وائس چیئر مین کے امیدوار سعدالر حمن طاہر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے بلدیاتی انتخابا ت کے دوران سر کاری وسائل کا بدتر ین استعمال کر کے الیکٹرول فراڈ کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں لیکن اب جہاں بھی تحر یک انصاف حکومت بنانے کی پو زیشن میں ہے وہاں ہمارے لوگوں کے خلاف قتل سمیت دیگر جھوٹے مقدمات در ج کر کے انکو ہر اساں کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب حکومت کو ورننگ دیتا ہوں کہ وہ انتقامی کاروائیوں سے باز آجائے ورنہ اسکے خلاف تحر یک انصاف پورے پنجاب میں احتجاج کر یں گے اور جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے ہمارا احتجاج جاری رہیگا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.