گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے، وفاقی وزیر آئندہ سال سائوتھ ایشن گیمز کے انعقاد سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا،وفاقی وزیر کا اجلاس سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 18:20

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط فیصلے سے کسان پریشان ہیں جن افلاطون نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگراں حکومت گندم کی درآمد کے غلط فیصلے کر گئی۔احسن اقبال نے کہاکہ کہ ایک ارب ڈالر کی گندم منگوا لی گئی، ملک میں وافر گندم موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا اس سال گندم وافر ہو گی، اداروں کے پاس اعداد و شمار تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔دریں اثناء احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نارووال سپورٹس سٹی کی پاکستان سپورٹس بورڈ سے یونیورسٹی آف نارووال کو ہینڈنگ اوور کے بعد نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی اور مالی معاملات کو چلانے کے حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال،پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،یہ کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سپورٹس سٹی میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرے اور ان پراجیکٹس کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے تاکہ نارووال سپورٹس سٹی کو تمام تر کھیلوں کیلئے جلد از جلد اوپن کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی میں موجود سکواش و بیڈمنٹن ہالز،باسکٹ بال،کرکٹ،فٹبال، اور ہاکی گراؤنڈز اور سپورٹس سٹی کے ہاسٹلز کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایات دی گئیں،علاوہ ازیں سپورٹس سٹی میں کبڈی گراؤنڈ بنانے اور بجلی سمیت تمام تر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ سال سائوتھ ایشن گیمز کے انعقاد سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا،کرکٹ گرائونڈ کو از سر نو تیار کریں تاکہ ہم اگلے سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے میچز اس گرائونڈ میں کروا سکیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا کہ میں ہر ہفتے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کروں گا اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کی پرفارمنس کو میں بذات خود مانیٹر کروں گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ویژن ہے کہ ہم کھیلوں کو فروغ دیں،اگلے سال پاکستان سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا اور اس سے پہلے ہم قومی سطح پر نیشنل گیمز کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع مل سکے۔

نارووال سپورٹس سٹی جو پچھلی گورنمنٹ کی غیرذمہ دارانہ پالیسیز کی بھینٹ چڑھا ،اب ہم چاہتے ہیں کہ اس سٹیڈیم کو سائوتھ ایشن گیمز سے پہلے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کریں،نارووال سپورٹس سٹی میں تمام کھیلوں کے کوچز پورا سال موجود رہیں گے تاکہ ہمارے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم ہو سکے اور وہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کا پرچم بلند کرسکیں۔

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،فیڈرل سیکرٹری فار بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی،ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد،ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا،فوکل پرسن نارووال سپورٹس سٹی فاروق اعظم،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندگان کی شرکت کی۔۔