عوام بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگا کر عوامی نمائندگان کو کامیاب بنائیں،مجلس وحدت مسلمین
جمعہ 4 دسمبر 2015 22:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ مہر لگا کر عوامی نمائندگان کو کامیاب بنائیں ایم ڈبلیو ایم نے بلدیاتی انتخابات میں مختلف یو سی سے اپنے امیدوار کھڑے کئے شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا تو نتیجہ حیران کن ہوگا۔
وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد شہر کے حالات میں کافی بہتری آئی مگر شہر میں خوف کی فضا ابھی باقی ہے کالعد م جماعتوں کے افراد کا سیاسی اتحاد پر الیکشن لڑنا در اصل ان دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو سیاسی پناہ دینے کے برابر ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شہر کی مختلف یو سی اپنے نمائندان کھڑا کیا جنہیں سنی و شیعہ اور دیگر مذاہب کے عوام کی حمایت حاصل ہے ایکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شفاف ہونا اس شہر کی تقدیر بدل دے گا اور اس شہر میں قائم خوف کی فضا ء ختم ہو جائے گی علامہ مختار امامی نے انتخابات میں سولجر بازار ،ملیر اور انچولی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کامطالبہ کیااوریو سی 11 ملیر جعفر طیار سو ئٹی ،یو سی 16 سولجر بازار،یوسی 9مصطفیٰ کالونی نیو کراچی،یوسی 23 کورنگی کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.