الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں لانڈھی کی صورتحال پر فوری رپورٹ طلب کرلی
3 جعلی پولنگ آفیسروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا
ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے لانڈھی کی صورتحال پر فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ،جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 جعلی پولنگ آفیسروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا، 2 یونین کونسل کے 2 وارڈز میں انتخاب کالعدم قرار دے دیئے گئے۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مؤثر مانیٹرنگ کررہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 جعلی پولنگ آفیسر گرفتار کئے گئے، تینوں ملزمان کو 3 ماہ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا، اشرف عباس پینٹر، محمد حسن الیکڑیشن جبکہ شاہ زمان سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔
الیکشن کمیشن نے لانڈھی میں کشیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈی آر او سے فوری رپورٹ طلب کرلی، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز غلط چھپنے پر کراچی ایسٹ کے 2 وارڈ میں انتخابات کالعدم قرار دے دیئے،الیکشن کمیشن نے جھنگی والا میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا اور نارووال میں فائرنگ کے واقعہ پر ڈی آر او اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.