عوام نے دہشت اور خوف کے سائے میں ووٹ کاسٹ کیے‘ جیت کیلئے لوگوں کو گھروں سے ڈرا دھمکاکر پولنگ بوتھ تک لے جایا گیا‘پریذائیڈنگ اور ریٹرنگ افسران نے حکمرانوں کی مرضی کا رزلٹ حاصل کرنے کے لیے جعلی ووٹنگ کرائی، ووٹنگ کا عمل کراچی کے شہریوں کے لیے تبدیلی کی بجائے اذیت کا باعث بنتا جارہاہے
مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کا بیان
ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کراچی میں تبدیلی لانے کے لیے لوگوں کے دلوں سے ابھی تک خوف وہراس نہیں نکل سکا ہے ،جگہ جگہ پریزائڈنگ افسران اور ریٹرنگ افسران نے حکمرانوں کی مرضی کا رزلٹ نکالنے کے لیے جعلی ووٹنگ کرائی ،عوام کو ووٹ ڈالنے میں شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے جو لوگ گھروں میں تھے انہیں ڈرا دھمکاکر پولنگ بوتھ تک لیجانے کی اطلاعات دیکھنے کو ملی، بدانتظامی پر مشتعمل انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائدہوتی ہے جس کے بڑے بڑے دعوؤں کے باجود ٹھپے لگنے اور سرعام بیلٹ باکس کھلنے کے واقعات قوم نے دیکھے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹنگ کاعمل جاری رہاجس کے لیے جعلی پریزائڈنگ افسران کی خدمات کو حاصل کیا گیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے بارہا بار کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں اختیار سے لیکر اپنے نمائندوں کو چننے تک تمام تر اختیارات وفاقی اور صوبائی حکومت کو حاصل ہونگے۔
گھروں میں جاکر عوام کو ڈرایا گیا اور یہ کہا گیا کہ وہ ووٹ صرف ہمیں کاسٹ کریں ہمیں پتہ چلا کہ ووٹ آپ نے کسی اور کو دیا ہے تو ہم سے برا کوئی نہیں ہوگا ،یہ وجہ ہے ووٹنگ کا عمل کراچی کے شہریوں کے لیے تبدیلی کی بجائے اذیت کا باعث بنتا جارہاہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بیروکریسی کی من مانیوں پر مشتعمل نئے بلدیاتی انتخابات کے خلاف عوام کو اپنے اندرسے خوف کو دورکرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ناظمین کے اختیارات بہت زیادہ تھے نچلی سطح پر اختیارات دیکر ہم نئی روایت کو جنم دیا تھاجس کی وجہ سے عوام آدمی کے گھروں کی دہلیز پر مسائل حل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ خود کرسکے ،عوام جب مہنگائی اور لاقانونیت پر رونا دھونا کرتی ہے تو اس وقت اس کو یہ احساس بھی ہونا چاہیے کہ وہ اپنے لیے جو نمائندے چنتے ہیں وہ ہی لوگ ان کاخون چوسنے والے ہیں ،کیونکہ یہ تمام لوگ ان ہی مسلط کردہ ہیں عوام اگر ان لوگوں کا بائیکاٹ کردیں تو حالات خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہوجائینگے ۔انہوں نیھ مزید کہا کہ اس بار کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں چور مچائے شور کی سیاست بھی دیکھنے کو ملی۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.