یحییٰ خان بتا دیا تھا کہ فوجی حکومت کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے سکتا ،اعتزاز احسن
ایوب خان کشمیر کے حصول کیلئے لڑی گئی جنگ میں ناکام رہے ،انٹرویو
اتوار 6 دسمبر 2015 15:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد محمد بن قاسم سے بھی پہلے ملتی ہے۔ ایوب خان نے 1965 کی جس مقصد جنگ آزادی مقبوضہ کشمیر کیلئے لڑی اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی تقاریر نے نوجوانوں کو متاثر کیا میں بھی ان میں شامل تھا‘ سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود میں نے یحییٰ خان کو اپنے خطوط میں لکھا تھا کہ میں فوجی حکومت کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے سکتا‘ بھٹو کے بعد ایک کرسماتی شخصیت بے نظیر بھٹو نے ان کی جگہ لی۔
ایک انٹرویو میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسی دن وجود میں آ گیا تھا جب پہلا ہندو مسلمان ہوا تھا میں نے پاکستان کیلئے اس سے بھی زیادہ ٹھوس بنیاد ڈھونڈ لی جو محمد بن قاسم کے زمانے کی بجائے قدیم تاریخ میں ملتی ہے مجھے یہ ضروری محسوس ہوا کہ اپنے ہم عصروں اور آنے والی نسلوں کو خاص حد تک اعتماد دوں کہ پاکستان ایک مستحکم وجود ہے جس کی جڑیں مذہبی تبدیلیوں سے بھی قبل کے دور میں ملتی ہیں اس کے دریاؤں نے ازمند قدیم سے ایک تکثیری نظام سیاست کی پرورش کی تھی جو ہندوستان کے سیاسی نظام سے جدا تھا انہوں نے کہا کہ 1965ء میں ہم نے جنگ لڑی یہ قومی سلامتی انتظامیہ کی خواہش تھی گاڑیوں پر کرش انڈیا کے سٹکرز کے ساتھ طبل جنگ بجے اور ”اے پتر ہٹاں تے نیئں وکدے“ جیسے ملی نغموں نے ہمیں قومی جذبے سے سرشار کر دیا تھا جو کچھ ہم نے کھویا‘ یا پایا ایک چیز واضح ہے کہ جس مقصد آزادی مقبوضہ کشمیر کیلئے ایوب خان نے جنگ لڑی اسے حاصل کرنے میں ہم ناکام رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.