پاک فوج کے ساتھ مل کرمشترکہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے مراکز کو تباہ کیا گیا،پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا، دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی سے پاکستان کا اقوام عالم میں وقار بلند ہوا ہے، اندرونی و بیرونی خطرات کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، پاک فضائیہ کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، پوری دنیا قیام امن کیلئے ہماری کوششوں کی معترف ہے، پاک فضائیہ کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے
وزیراعظم نواز شریف کاسونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کی تقریب سے خطاب
پیر 7 دسمبر 2015 14:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی07دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی کے ساتھ مل کرمشترکہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے مراکز کو تباہ کیا گیا،پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا، دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی سے پاکستان کا اقوام عالم میں وقار بلند ہوا ہے، اندرونی و بیرونی خطرات کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، پاک فضائیہ کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، پوری دنیا قیام امن کیلئے ہماری کوششوں کی معترف ہے، پاک فضائیہ کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے۔
وہ پیر کوسونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کی مشقوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔مشقوں میں شرکت کیلئے پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں فضائی حادثے میں شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی خاتون پائلٹ مریم مختیار کے والدین بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نواز شریف کو فائر پاور مشقوں کے حوالے سے تفصیلات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فائر پاور پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے مشقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ، لڑاکا طیاروں ایف 16،جے ایف 17تھنڈر نے ہدف کو نشانہ بنانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔مشقوں میں معراج ،ایف سیون، پی جی اور ایواکس طیاروں نے بھی حصہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.