سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی
قتل کرنا ہے توماردیں‘ذلیل نہ کریں‘سابق وزیر عدالت میں پھٹ پڑے‘صحت جرم سے انکار
پیر 7 دسمبر 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم عدالت میں پھٹ پڑے اور اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا کسی اور سے ہے پکڑا مجھے گیا‘ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے‘ مجھے ہتھکڑی لگا کر میرے ہی ہسپتال لے جایا گیا‘ مجھے قتل کرنا ہے تو مار دیں ‘ اس طرح ذلیل مت کریں‘سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی ۔
پیر کو ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر عاصم نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہسپتال کے انچارج سے تفصیل حاصل کرلی گئی ہے ڈاکٹر عاصم کا پانچ دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا تھا گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ایک روز قبل ڈاکٹر عاصم کی بیٹی نے ان سے تھانے میں ملاقات کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گواہ کا بیان ریکارڈ کرایا گیا۔
جج نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مارا پیٹا گیا جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد بھی موجود ہیں چیمبر میں ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنی بیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ جو کچھ حراست میں ہوا وہ الگ کہانی ہے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں صرف الله پر یقین ہے نوے دن میں چار بار قرآن ختم کیا۔ میں آپ کو تفصیلات چیمبر میں بتا سکتا ہوں جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ چیمبر میں اجازت نہیں دے سکتے۔ میری جان کو شدید خطرہ ہے نیب نے تفتیش کرلی ہے مجھ سے میری جان چاہئے میں اپنی جان ان کو دیتا ہوں بیوی کو کینسر ہے اور وہ عدالتوں اور تھانوں کے چکر کاٹ رہی ہے میری بوڑھی والدہ نوے برس کی عمر میں میری رہائی کے لئے تڑپ رہی ہے عدالت نے سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی جس کے بعد انہیں بکتر بند گاڑی میں گلبرگ تھانے منتقل کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.