مردان چیمبرکاایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
پورا سال کچھ نہ کرنیوالی یو بی جی قیادت بزنس کمیونٹی کومزید بیوقف نہیں بنا سکتی، ایس ایم منیر ایف پی سی سی آئی کے ذریعے بزنس کمیونٹی کا سودا کرکے ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں،ظاہرشاہ
پیر 7 دسمبر 2015 19:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے 2016کیلئے بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سابق صدر شاہ جہاں محمد ،سینئر نائب صدر فضل ربی شاہ ،نائب صدر افضل شاہ خٹک ،ارکان محمد سجاد ،حاجی محمد حسین ،حاجی سلطان محمد مہمند اور ظاہر شاہ نے شرکت کی۔
مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے چیئرمین سلطان چاولہ، فرسٹ وائس چیئرمین میاں زاہدحسین، سندھ ریجن کے چیئرمین ذکریاعثمان،ترجمان شیخ منظرعالم سمیت دیگرقائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر حاجی غلام علی کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نامزد کرناایک احسن اقدام ہے اور ہم امیدکرتے ہیں کہ سینیٹر حاجی غلام علی اپنے پہلے دورصدارت کی طرح اس مرتبہ بھی قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعت کاری کیلئے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرپالیسیاں مرتب کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.