شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت

منگل 30 اپریل 2024 22:02

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنما متفق ہیں کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی سے پہلے مفتاح اسماعیل نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامے کا جائزہ تھا۔قریبی ذرائع کے مطابق عشرت العباد سے یہ ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی۔