جمعیت طلباء اسلام کی جامعہ بلوچستان میں رات کوساڑھے نوبجے طالبات کے پیپرشروع کرنے کی شدیدمذمت

پیر 7 دسمبر 2015 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینرعبدالواحدکاکڑ،صوبائی کنوینرجلال شاہ اخندزادہ اورڈاکٹرفیصل منان نے جامعہ بلوچستان میں رات کوساڑھے نوبجے طالبات کے پیپرشروع کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وی سی اورکنٹرولرامتحانات کی ملی بھگت سے ہماری اسلامی اقداراورملی روایات کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ رات کوساڑھے نوبجے طالبات کوسینٹرہال تک پہنچانااورساڑھے بارہ بجے گھرتک واپس پہنچایانہ صرف والدین کے لئے شدیدمشکلات کاباعث ہے بلکہ یہ ہماری روایات کی بھی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں پرہماری اپنی روایات ہیں،طالبات کورات کے وقت امتحان دینے کے لئے مجبورکرنے کی آخرکیاضرورت ہے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے بیشترطلبہ تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاج کیا،سریاب روڈکوبلاک کیا،جے ٹی آئی اس طرزعمل کی نہ صرف شدیدمذمت کرتی ہے بلکہ بھرپوراندازمیں اس کی مخالفت بھی کرے گی انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ سب کچھ ہورہاہے،جامعہ بلوچستان کوکرپشن کی اماجگاہ بنادیااب اس طرح کے غیرمناسب اورتکلیف دہ مسائل کے باعث اسے مزیدتباہی کی طرف دھکیلنے کی سازشیں ہورہی ہیں انہوں نے وی سی اورکنٹرولرامتحانات سے مطالبہ کیاکہ وہ رات کے وقت کے پیپرزمنسوخ کریں بصورت دیگرجمعیت طلباء اسلام بھرپوراندازمیں احتجاجی تحریک شروع کرے گی اورامتحانات کے بائیکاٹ کااعلان بھی کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :