اجے دیوگن کا اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار
منگل 8 دسمبر 2015 11:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراوٴں میں ہوتا ہے اورانہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری جوہر دکھائے یہی نہیں بلکہ کاجول صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں لیکن ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملی ہے جسے سب سے کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں تاہم اجے نے فلم میں لینے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول فلم ”دل والے“ کے بعد اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ”شیوائے“میں مختصر کردار ادا کرنے کی خواہشمند تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے شوہر اجے دیوگن سے کیا تو انہوں نے کاجول کو فلم میں لینے سے انکار کردیا جب کہ کاجول نے بھی اجے دیوگن کے انکار کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ”دل کا کیا کرے“اور”راجو چاچا“ بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.