کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کیخلاف کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی
منگل 8 دسمبر 2015 11:58
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی کارروائی وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ کسٹم نے استغاثہ کے گو اہ عدالت پیش کر دیئے۔
(جاری ہے)
استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہوں میں اے ایس ایف کے اے ایس آئی وقاص اجمل،اے ایس آئی محمد وسیم،کسٹم کی خاتون اہلکار طیبہ کلثوم ، شوکت علی خان،انسپکٹر کسٹم یوسف مغل،انسپکٹر منظور احمد ، انسپکٹر محمد سلیم،نوید اقبال اور مظہر اقبال شامل تھے۔
ملزمہ کی طرف سے عدالت میں پیش ہونے والی معاون وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور ملزمہ کے وکیل پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کی جائے ۔عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ پیشی پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.