سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کے نرخ بڑھ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 دسمبر 2015 15:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی شہر و گردونواح میں انڈے کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے فی درجن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ دو روز قبل تک 98 روپے فی درجن فروخت ہونیوالے انڈے اب 110 روپے سے 115 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔ اسی طرح مچھلی‘ مرغ کے گوشت کی قیمتوں میں بھی 15 سے 25 روپے تک فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی سموسے ‘ پکوڑے اور دیگر چٹ پٹی اشیاء فروخت کرنیوالی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کیلئے سبز چائے‘ گجریلا بھی بڑی تعداد میں فروخت ہورہا ہے ۔رات کے اوقات میں سوپ ‘ برگر‘ شوارما اور دیگر اشیاء کے سٹالز پر بھی خریداروں کو بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ سردی کے موسم میں لطف اندوز ہونے کیلئے خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد‘ مونگ پھلی‘ ریوڑی‘ چلغوزے اور اسی طرح دیگر خشک میوہ جات بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں۔