ایف پی سی سی آئی کاہزاروں پھنسے ہوئے ٹرکوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چمن بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ
پیر 13 مئی 2024 22:44
(جاری ہے)
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وضاحت کی کہ چمن سرحد خطے کے پیچیدہ جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے مرکز میں واقع ہے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل عرصے سے اقتصادی تعلقات کا ایک اہم مرکزرہا ہی؛ خاص طور پر دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد پار تجارت کے ایک مرکز کے طور پر اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں بار بار اس قسم کی رکاوٹوں نے حکومتی عملداری کو ختم کر کے رکھ دیا ہی؛ جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے میں امن و امان کی صورتحال بار بار خراب ہوتی ہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس علاقے میں امن و امان اس لیے بھی اشد ضروری ہے کہ یہ ایک دشوار گزار خطہ ہی؛ اہم ترین زمینی تجارتی راستہ ہے اور سرحدی گزرگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ تحریب کار، اسمگلر اور غیر قانونی عناصر اکثر اس سرحدی علاقے کو بند کر دیتے ہیں اور متعلقہ قوانین کی توہین کرتے ہیں۔لہذا، دونوں اطراف کے قانون کی پاسداری کرنے والے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے اوریہ صورتحال خطے میں اشیا ء کی تجارت اور خدمات کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں حکومت کے کنٹرول اور رٹ کو برقرار رکھنے میں درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرتی ہے۔انہو ںنے مزید کہا کہ چمن بارڈر کی بار بار بندش سے خاص طور پر بلوچستان کے لوگوں کے لیے نقصان دہ مالی، معاشی اور انسانی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم رہے
-
جولائی تا اپریل 88کروڑ 70لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا
-
موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کمی
-
پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 75517.48 پوائنٹس پر بند
-
برائلر گوشت کی قیمت میں46روپے کلو اضافہ
-
میزان بینک نے میزان ایکسچینج کا آغاز کردیا
-
موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں 6.49 فیصد کی کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 151پوائنٹس کی کمی
-
گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.