بھارتی فلمسٹار رانی مکھرجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 12:48
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) :بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی،. تفصیلات کے مطابق 37 سالہ اداکارہ نے آج صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا. جس کے بعد جوڑے نے اپنے گھر آئے نئے مہمان کو آدیرا(Adira) نام دیا. خوشی پر قابو نہ پانتے ہوئے سوشل میڈیا پر بچی کی پیدائش کی سب سے پہلے خبر بچی کے چچا ادھے چوپڑا نے دی اور لکھا کہ اٹس اے گرل !! دوسری جانب یش راج فلمز کی جانب سے جاری ایک بیان میں رانی مکھرجی نے اپنے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں قدرت نے آدیرا کی شکل میں ایک قیمتی تحفے سے نوازا ہے اور ہم اپنی زندگی کے اس حصے کا خوشی سے آغاز کرنے جا رہے ہیں.
اداکارہ رانی مکھرجی کی بیٹی کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی فلم انڈسٹری کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں اداکار رشی کپور بھی شامل ہیں.ہدایت کار کرن جوہر نے بھی رانی مکھرجی کو مبارک باد دی،اسپتال ذرائع کے مطابق رانی اور ان کی بیٹی خیریت سے ہیں ۔(جاری ہے)
رانی مکھرجی نے پروڈیوسر و ہدایتکار ادتیہ چوپڑا سے گذشتہ برس 21 اپریل کو شادی کی.
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.