کوئٹہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 15دسمبر کو ایئرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی مشقوں کے حوالے سے مختلف محکموں کے ساتھ باہمی رابطے اور مشقوں کو مؤثر بنانے کیلئے اجلاس

بدھ 9 دسمبر 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 15دسمبر کو کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی مشقوں کے حوالے سے مختلف محکموں کے ساتھ باہمی رابطے اور مشقوں کو مؤثر بنانے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء میں سول ایوی ایشن کے انجینئر محمد طارق آغا، پاکستان ایئرفورس کے احمد، سول ڈیفنس کے علی احمد زہری، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے نعیم، بلوچستان پولیس کے وحید خٹک، محکمہ صحت کے ڈاکٹر رحیم جمالی کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انجینئر محمد طارق آغا نے ایئرپورٹ پر کسی حادثے کی صورت میں ہنگامی طور پر جہاز کو اتارنے کی صورت میں پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال میں مختلف محکموں کی جانب سے فوری اقدامات جس میں فائر فائٹرز، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف، پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ٹریفک پولیس اور ایئرفورس سمیت دیگر محکموں کی بہتر کارکردگی اور پائی جانے والی خامیوں کو دور کئے جانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا اور اس ضمن میں ایکسرسائز کو مزید مؤثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بناکر ہر قسم کے نقصان سے بچا جاسکے

متعلقہ عنوان :