ہر گزرتے لمحے پاک بھارت سیریز کے امکانات کم ،پھر بھی تین سے چار روز تک حتمی جواب کا انتظار کرینگے‘ شہر یار خان
بی سی سی آئی کو تاحال حکومت سے اجازت نہیں ملی،بھارت سے حتمی جواب کیلئے جائلز کلارک سے رابطہ نہیں کیا‘ چیئرمین پی سی بی
جمعرات 10 دسمبر 2015 19:33
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے لمحے پاک بھارت سیریز کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں تاہم پھر بھی تین سے چار روز تک بھارت کے حتمی جواب کا انتظار کریں گے ،بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو تاحال اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی،بھارت سے حتمی جواب کے لئے جائلز کلارک سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔
قذافی ا سٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد سری لنکا میں باہمی سیریز کے انعقاد کی بات چیت ہوئی تھی اور اس کے لئے دونوں بورڈز نے اپنی اپنی حکومتوں سے اجازت لینا تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کو تاحال اپنی حکومت سے سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں ملی ۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیریز کے انعقاد پر ڈیڈ لائن دی تھی لیکن ہم نے مزید تین سے چار روز تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر یہ ہو جاتا ہے تو ہمیں مشکلات تو پیش آئیں گی لیکن سیریز کیلئے انتظامات کرلیں گے۔
تاہم بھارت کی جانب سے واضح اشارہ نہ ملنے کی وجہ سے ہر گزرتے لمحے سیریز کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ،پاک بھارت سیریز باہمی سیریز ہے اور کے انعقاد کے لئے دونوں ممالک کی حکومتوں کی اجازت درکار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.