کراچی، چودھری نثار اپنا حکم اپنی پارٹی پر چلائیں ہم پر نہیں، مولابخش چانڈیو
ماضی کی طرح اب بھی پیپلزپارٹی کے خلاف بات کرنے کے لیے نئے طوطے تیار کیے جا سکتے،مشیر اطلاعات سندھ
جمعرات 10 دسمبر 2015 22:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار اپنا حکم اپنی پارٹی پر چلائیں ہم پر نہیں، ماضی کی طرح اب بھی پیپلزپارٹی کے خلاف بات کرنے کے لیے نئے طوطے تیار کیے جا سکتے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کوسندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ اتنا بڑا نہیں جتنا اس کو بنایا جا رہا ہے،جمعہ کو سندھ اسمبلی میں جب یہ معاملہ آئے گا، تو سب کو پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو سندھ میں حکم نہیں چلانا چاہیے۔ ان کو حکم چلانا ہے تو اپنی پارٹی پر چلائیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزیراعلی سندھ کا ہی حکم چلے گا۔ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے کے لیے طوطے تیار کیے جا سکتے ہیں، مگر ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.