روس کے قبرستانوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی‘2016میں ماسکو کے قبرستان ڈیجٹیل دور میں داخل ہوجائیں گے
جمعہ 11 دسمبر 2015 14:41
ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کے معروف قبرستان ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے والے ہیں، ان قبرستانوں میں اب مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ماسکو شہر کی ویب سائٹ کے مطابق شہر کے بڑے قبرستانوں نوودیوچی، ٹروئیکروسکوئے اور ویگنکوو میں 2016 کی پہلی ششماہی میں مفت انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
ماسکو میں جنازے کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ آرتم یکیموف کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہاں آنے والے افراد کو یہاں موجود قبروں اور مشہور افراد کے بارے میں زیادہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا اور قبرستانوں کو مزید پرسکو ن بنانا ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی وائی ایس سسٹم کا کہنا ہے کہ اس نے قبرستانوں میں آرام گاہوں کے منصوبے کے بارے میں جاننے کے بعد وائی فائی نیٹ ورک انسٹال کرنے کی پیش کش کی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.