آرٹس کونسل کی عالمی اردو کانفرنس میں انور مقصود کی میر تقی میر سے باتیں
جمعہ 11 دسمبر 2015 22:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز کے چوتھے اجلاس’ایک شام انور مقصود کے نام‘ میں انور مقصود نے میر تقی میر سے اپنی تخیلاتی ملاقات اور ان سے بات چیت کو خوبصورت پیرائے میں پیش کیا جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ انور مقصود نے تخیلاتی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ میر تقی میر بلاول ہاؤ س میں بے نظیر شہید کی یاد میں ہونے والے مشاعرے میں شرکت کے لئے آئے تھے جن کا دعوت نامہ انہیں جمیل الدین عالی کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔
میر تقی میر نے انور مقصود کو بتا یا کہ میں مشاعرے میں شر کت کے لئے بلاول ہاؤ س گیا تھا لیکن وہ تو خالی پڑا ہے۔انور مقصود نے اس دوران میر تقی میر سے ان کے اشعار کی زبان میں جو گفتگو کی۔(جاری ہے)
وہ ایک خوبصورت تحریر اور خوبصورت انداز تھا میر تقی میر اور اقبال کے تقابل کے حوالے سے بھی دلچسپ اور شگفتہ بات کی تھی۔ انور مقصود سے تخیلاتی بات چیت میں میر تقی میر نے بتا یا کہ ایسا لگتا ہے کہ میری آدھی شاعری کراچی کے بارے میں ہے اور میرے بہت سے شعر ایسے لگتے ہیں کہ کراچی کے بارے میں لکھے گئے ہیں۔
انور مقصود بتا رہے تھے کہ میر تقی میر کو لانے والے رکشہ ڈرائیور نے ان کی شراب نوشی پر کہا کہ شراب پیئں گے تو پکڑے جا ئیں گے،جب تک کراچی میں ہیں بہنگ پی کر کام چلائیں کیونکہ سند ھ حکومت نے اس کی اجازت دے رکھی ہے۔ اجلاس کے آخر میں آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور سیکریٹری محمد احمد شاہ نے انور مقصود کو پھو لوں کا گلدستہ پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.