چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عدالت عالیہ کی جوڈیشل برانچوں کا دورہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے ہمراہ نیٹ ورکنگ کی خرابی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے عدالت عالیہ کی تمام جوڈیشل برانچوں ، ریکارڈ روم اور آئی ٹی سیکشن کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران فاضل چیف جسٹس نے جوڈیشل برانچوں میں کام کرنے والے عدالت عالیہ کے ملازمین سے فرداََ فرداََ ملاقات کی اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے پرسٹاف کی محنت کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار طارق افتخار احمدسمیت دیگر افسران بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔تمام برانچوں کے متعلقہ افسران نے فاضل چیف جسٹس کو بریفنگ بھی دی۔ فاضل چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ نیٹ ورکنگ کی خرابی سے عدالت عالیہ کی ورکنگ متاثر نہیں ہوئی، تمام مقدمات کی حسب معمول سماعت ہو رہی ہے، ارجنٹ سیل اور کاپی برانچ بھی معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تمام سسٹم کو ایک ہفتے میں بحال کر لیا جائے گا۔اس موقع پر فاضل چیف جسٹس نے ہدایات دیں کہ مکمل سسٹم کی جلد از جلد بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر موثراقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ نیٹ ورکنگ میں خلل نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :