چیف جسٹس اعجاز الاحسن سے ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات

جمعہ 11 دسمبر 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ساہیوال کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان اور مسٹر جسٹس محمد انوارالحق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں ساہیوال بار ایسو سی ایشن کے صدر راجہ جاوید محمود، سیکرٹری علی رؤف اتی اور دیگر عہدیداروں سمیت پنجاب بار کونسل کی وائس چیئرپرسن فرح اعجاز بیگ اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی بھی شامل تھے۔

وفدنے فاضل چیف جسٹس کو اپنی بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ فاضل چیف جسٹس نے بارنمائندگان کو یقین دلایاکہ عدالت عالیہ وکلاء کے مسائل کوترجیہی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :