پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:02
دبئی ۔ 12 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12دسمبر۔2015ء) پاکستان اے نے شرجیل خان کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ لائنز کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کی طرف سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شرجیل خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سعد نسیم 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے کپتان جیمز ونس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، لیم ڈاؤسن نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔(جاری ہے)
دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان 35 ، بین فوکس 16 ، سیم بلنگز 15 اور ٹام ویسلے 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان اے کی طرف سے بلال آصف اور رومان رئیس نے دو، دو جبکہ میر حمزہ اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان اے نے ہدف اوپنر شرجیل خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شرجیل خان نے 50 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ سعد نسیم نے آخر میں 33 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سٹیون فن نے 4 اور جمی اورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.