برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم کی مقبولیت ، 50 لاکھ کاپیاں فروخت
ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:51
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء)گانا چرانے کے الزام کے باوجود برطانوی گلوکارہ اڈیل کی مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور اس کی البم 25 کی فروخت کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق پہلے ہی ہفتے میں اڈیل کے البم 25 کی امریکا میں لگ بھگ 35 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو نیا ریکارڈ ہے۔ یہ مقبولیت ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی قائم ہے اور البم کی فروخت سے ہونے والی کمائی رواں ہفتے میں ایک ملین ڈالر رہی ، جب کہ فروخت ہونے والی کاپیوں کی تعداد 50 لاکھ ہو چکی ہے۔
اپنی عمدہ پرفارمنس کی بنا پر اڈیل کا البم بل بورڈز 200 البم چارٹس پر راج کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ چند رو ز قبل اڈیل کے ایک گانے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس نے اس کی دھن 1985 میں ایک کرد سنگر کے گائے گانے کی چوری کی ہے ، تا ہم یہ الزام بھی اس کی البم کی فروخت کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔(جاری ہے)
کینیڈین سنگر جسٹن بیبر بل بورڈز 200 میں بدستوردوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
جبکہ ان کے گانے ’سوری‘ اور ’لو یورسیلف‘ سب سے زیادہ بکنے والے گانوں کی فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ بل بورڈ 200 پر تیسری پوزیشن اے کپیلا گروپ کی ’ڈیٹس کرسچن ٹو می‘ کی رہی۔ برٹش بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ نے ’میڈ ان دا اے ایم‘ کے ساتھ چارٹس میں نیچے کی جانب سفرکیا تو ٹیلر سوئفٹ نے چارٹ میں اینٹری دی پانچویں پوزیشن پر’1989‘کے ساتھ جس کی مزید 60 ہزر کاپیاں فروخت ہوئیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.