راولپنڈی ،سُنّی تحریک علماء بورڈکے اراکین کی علامہ غفران محمودسیالوی کیخلاف جھوٹے اوربے بنیادمقدمے کی شدیدالفاظ میں مذمت

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء)پاکستان سُنّی تحریک علماء بورڈکے اراکین مفتی قاضی سعیدالرحمن قادری، علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ صاحبزادہ خالدمحمودضیاء، علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ عبداللطیف قادری، علامہ محمدہاشم مجددی ،مفتی کامران مسعود ،علامہ ریاض الرحمن،علامہ سرفرازچشتی ودیگرنے چیئرمین سُنّی تحریک علماء بورڈاورمعروف عالم دین علامہ غفران محمودسیالوی کے خلاف جھوٹے اوربے بنیادمقدمے کے اندراج کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ جھوٹے اوربے بنیادمقدمات علمائے حق کو حق بات کہنے سے ہرگزنہیں روک سکتے،دفاعِ ناموس صحابہ اوراہل بیت اطہار کیلئے ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے، تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت کی پر امن اور آئینی جدوجہدسے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے،تھانہ آراے بازارکی انتظامیہ غیرجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بننے سے گریزکرے،علامہ غفران محمودسیالوی کے خلاف انتظامیہ کی ملی بھگت سے درج کیے گئے جھوٹے مقدمے پرعلماء ومشائخ ،تنظیماتِ اہلسنّت اورعوام اہلسنّت میں شدیدغصہ اوراشتعال پایاجاتاہے،جھوٹے اوربوگس مقدمے کو فوری طورپرخارج نہ کیاگیاتو سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے