ودیابالن میگا اسٹار امیتابھ بچن کیساتھ فلم میں کام کرنے کیلئے بے تاب
امیتابھ بچن اور ودیابالن نے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پا‘‘ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے
اتوار 13 دسمبر 2015 12:25
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ودیابالن میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ فلم میں وہ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پرینیتا‘‘سے کیا جس کے بعد انہوں نے انتھک محنت اور جانداراداکاری کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں امیتابھ بچن ، نصیرالدین شاہ اور سنجے دت بھی شامل ہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ سوجوئے گھوش کی فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلمساز سوجوئے گھوش کی فلم ’’ٹی ای تھری این‘‘ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور وراسٹائل اداکار نواز الدین کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس میں وہ پولیس افسر کے مختصر کردار میں نظر آئیں گی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلم امیں امیتابھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اسی لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔(جاری ہے)
واضح ر ہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ودیابالن نے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پا‘‘ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.