بھارتی بورڈ سے مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (کل )پاک بھارت کرکٹ سیریز کے خاتمے کا اعلان کریگا
سیریز منسوخ ہونے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ٗ اتنے مختصر وقت میں سیریز کے انتظامات کرنے سے قاصر ہیں ٗانٹرویو
اتوار 13 دسمبر 2015 13:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (کل)پیر کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کریگا پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے تین روز قبل بذریعہ ای میل بی سی سی آئی سے 48 گھنٹوں میں حتمی جواب دینے کو کہا تھا بصورت دیگر وہ انڈیا کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیں گے۔
شہریار نے بتایا کہ انہیں بی سی سی آئی سے ہفتہ کی شام تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا لہذا وہ سیریز کا باب بند کرنے جا رہے ہیں۔’تاہم، ہم اس حوالے سے پیر کو اعلان کریں گے۔ہم نے انڈیا سے کھیلنے کی ہر ممکن کوشش کی حتی کہ بی سی سی آئی کی خواہش پر وینیو بھی تبدیل کر دیا تاہم، ہماری کوششیں رائیگاں گئیں۔(جاری ہے)
سیریز کے انعقاد میں ناکامی سے دنیا بھر کے بالخصوص پاکستان اور انڈیا میں لاکھوں کرکٹ شائقین مایوس ہوئے۔
شہریار نے بتایا کہ سیریز نہ ہونا کرکٹ کیلئے اچھا نہیں اور وہ آئی سی سی اور باہمی سطح پر انڈیا کو اپنے جذبات سے آگاہ کریں گے۔شہریار کے مطابق انہوں نے بی سی سی آئی کو فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت دیا اور اس کیلئے کئی بار ڈیڈ لائن بڑھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو سیریز منسوخ ہونے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور وہ اتنے مختصر وقت میں سیریز کے انتظامات کرنے سے قاصر ہیں۔بی سی سی آئی نے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن انڈین حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تاحال این او سی جاری نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.