ایف بی آرنے معروف ڈریس ڈیزائنر رانی ایمان کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کے ثبوت حاصل کر لئے ،رانی ایمان نے اندرون اور بیرون ممالک میں فیشن شوز سے حاصل ہونے والی آمدنی اپنے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کی
اتوار 13 دسمبر 2015 18:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) فیڈر ل بورڈ آف رینویو(ایف بی آر) نے معروف ڈریس ڈیزائنر رانی ایمان کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کے ثبوت حاصل کر لئے ہیں ،رانی ایمان اندرون اور بیرون ممالک میں فیشن شوز سے حاصل ہونے والی آمدنی اپنے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کی ہے ،ایف بی آر نے رانی ایمان کے تمام بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں اور یہ تفصیلات جلد ہی عدالت میں پیش کر دی جائیں گی آن لائن کے پاس دستیاب ایف بی آر دستاویز کے مطابق فیشن ڈیزانیئر رانی ایمان کے برینڈ نام سے عروسی ملبوسات تیار کئے جاتے ہیں جو ملک بھر میں بڑے بڑے سٹوروں پر مہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق رانی ایمان نے گذشتہ دوسال کے دوران سیلز ٹیکس ٹرن اوور رجسٹریشن بینچ مارک جو پچاس لاکھ روپے ہے سے کم ڈکلیئر کیا ہے دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے فیشن ڈیزانئر کے بینک اکاونٹس سٹیٹمنٹ جمع کرلی ہیں جس کے مطابق رانی ایمان ملک کے اندر اور ملک سے باہر باقاعدگی سے فیشن شو میں شرکت کرتی رہتی ہے تاہم برآمدات یا درآمدات ان کی ڈکلیئریشن میں ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.