پاکستان کا بیرونی قرضہ 2020ء میں 65 ارب ڈالر سے بڑھ کر 90 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ معاشی ماہرین کا دعویٰ
اتوار 13 دسمبر 2015 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ 2020ء میں 65 ارب ڈالر سے بڑھ کر 90 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا‘ حکومت نے گزشتہ اڑھائی سال میں 26 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا ہے‘ پاکستان کا سالانہ بیرونی ادائیگی 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے دوسرے قومی قرضہ جات کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی قرضے خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن‘ اسٹیٹ بنک‘ اقتصادی امور ڈویژن اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ میں مسلسل اضافہ سے چار سال کے اندر 90 ارب ڈالر ہو جائے گا۔(جاری ہے)
سابق سیکرٹری خزانہ واجد رانا کے مطابق گزشتہ اڑھائی سال میں پاکستان کے بیرونی قرضہ میں 26 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2016ء میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے کے بعد قرضہ واپسی کیلئے دوبارہ ایک نیا پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان آئی ایم ایف کا قرضہ واپسی کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
ڈاکٹر پاشا کے مطابق قرضہ واپسی کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے اور قومی معاشی پالیسی نہ بنائی گئی تو پاکستان معاشی طور پر غیر مستحکم ہو جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے قرضہ جات احتشام رشید کے مطابق بیرونی قرضے 51.3 ارب ڈالر اور پرائیویٹ سیکٹر سے 15 ارب ڈالر لئے گئے ہیں اور پاکستان کا مالی خسارہ کم کر کے قرضوں میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈاکٹر پاشا کے مطابق پاکستان کیلئے سال 2018ء بہت اہم ہو گا کیونکہ قرضوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان نے آج تک 19 آئی ایم ایف پروگرام لے چکا ہے اور سال 2018ء میں قرضہ واپسی کیلئے 20 واں آئی ایم ایف پروگرام لینا ہو گا۔ اگر مالی سال کا خسارہ کو منافع میں تبدیل کر دیا جائے اور برآمدات میں 60 فیصد اضافہ کیا جائے اور بیرون ملک پاکستانیوں کی آمدن میں 30 فیصد مزید اضافہ ہو جائے تو بیرونی قرضوں کی واپسی ممکن ہو سکے گیمزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.