کالعدم تنظیموں کے پاس یرغمال لاکھوں پاسپورٹ کے حامل افراد کا وزارت داخلہ سے رابطہ
پاسپورٹ واپس دلانے اور کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کی استدعا
اتوار 13 دسمبر 2015 18:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) کالعدم تنظیموں کے پاس یرغمال رکھے گئے لاکھوں پاسپورٹ کے حامل افراد نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا ،پاسپورٹ واپس دلانے اور کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کی استدعا کردی ہے ۔ آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق مختلف طریقوں سے شہریوں سے وصول کیے گئے پاسپورٹ ،شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری کاغذات کی کالعدم تنظیموں سے واپسی لاکھوں شہریوں کے لیے درد سر بن گئی ہے جن میں سے متعدد کے خلاف ایف آئی اے کو شکایات موصول ہونے سمیت تفتیش کے بعد پریشان شہریوں نے وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کرلیاہے ۔
رواں سال 17سو سے زائد شہریوں نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی واپسی سمیت کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کے لیے وزارت داخلہ سے باضابطہ طورپر رابطہ کیاہے 150افراد نے ایف آئی اے کو ازخود تمام معاملات سے آگاہ کرنے کی پیش کش کی ہے ۔(جاری ہے)
آن لائن ذرائع کے مطابق رواں سال 18ہزار سے زائد ایسے شہری ہیں جنہوں نے پاسپورٹ منسوخ ،زائد المیعاد ہونے پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیاگیا ہے جن کے پاسپورٹ اس وقت بھی کالعدم تنظیموں کے پاس ہیں جن کی واپسی مشکل نظر آتی ہے اور اب انہیں مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخایا جارہاہے ۔
وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جنہوں نے یہ موقف اختیارکیاہے کہ انہیں کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے تنگ کیاجارہاہے جبکہ ان کا مسئلہ کالعدم تنظیموں سے پاسپورٹ کی واپسی ہے ۔۔عمرفاروقمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.