بھارت میں 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، رشتہ دار نوجوان گرفتار ، 2ملزمان مفرور
اتوار 13 دسمبر 2015 20:36
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 7 سالہ معصوم بچی سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ سامنے آگیا،رشتہ دار نوجوان کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں ۔بھارتی میڈیاکے مطابق زیادتی کا المناک واقعہ نئی دہلی کے علاقے تیگڑی میں گذشتہ روز شام کے وقت پیش آیا ہے جہاں تین افراد نے کم سن بچی سے اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق کم سن بچی سے زیادتی کے مرکزی ملزم 16 سالہ نابالغ لڑکے کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکا زیادتی کی شکار بچی کاکوئی رشتہ دار ہے اور اسی علاقہ میں رہتا ہے۔تاہم دوسرے دو افراد تاحال مفرورہیں۔لڑکی جماعت اول کی طالبہ ہے جسے درندہ صفت ملزمان نے اس کے گھر سے ملحقہ پارک سے گذشتہ شام کوئی ساڑھے بجے اغواء کیا اور تیگڑی کے ہی قریبی دوسرے پارک میں لے گئے جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور تشویشناک حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.