محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب یونیورسٹی کے2پر وفیسر اور ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا‘ذرائع

پیر 14 دسمبر 2015 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے دہشت گردوں تنظیموں کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی کے2پر وفیسر اور ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سوموار کے روز پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 1میں چھاپہ مار کر محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے پر وفیسر عامر سعید اور عمر نوازاور طالب علم وقاص کو گر فتار کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مزید گر فتاریوں کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :