آئی سی سی نے کیریبئین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کی باوٴلنگ پر پابندی عائد کردی
پیر 14 دسمبر 2015 13:29
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر مارلن سیموئلز کا باوٴلنگ ایکشن غیرقانونی ثابت ہونے پر اْن پر ایک سال کے لیے باوٴلنگ کرنے پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 34 سالہ آل راوٴنڈر کے باوٴلنگ ایکشن کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔
مارلن سیموئلز کے ایکشن کو میچ انتظامیہ کی جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اس کا برسبین میں آزادانہ جائزہ لیا گیا۔جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ سیموئلز کا بازو باوٴلنگ کے دوران 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے جس پر اْن کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔(جاری ہے)
مارلن سیموئلز کو دسمبر 2013 میں اْن کی تیز گیند پر بین الاقوامی کرکٹ میں باوٴلنگ سے معطل کردیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اْن کی دو سال میں دوسری معطلی ہے جس پر اب وہ خود بخود ایک سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں باوٴلنگ کرنے پر پابندی کا شکار ہوگئے ہیں۔سیموئلز کو اس پابندی کے خلاف اپیل کا حق ہے تاہم اس ایک سال کے اختتام کے بعد وہ آئی سی سی سے اپنے باوٴلنگ ایکشن کے دوبارہ جائزے کے لیے درخواست کرپائیں گے۔مارلن سیموئلز نے ٹیسٹ میں 41 اور ون ڈے کرکٹ میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.