کوئٹہ فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنانیکی خواہش ظاہر کر دی
پیر 14 دسمبر 2015 13:57
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء)پاکستان میں کھیلوں کی دنیا کا مشہور نام اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ کی فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان اور آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہش ظاہر کردی ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شہرت کی بدولت دنیا میں کسی بھی جگہ بڑی تعداد میں لوگوں کو میدانوں کا رخ کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں لہٰذا پاکستان سپر لیگ کی مہم سر کرنے کیلئے شاہد آفریدی پہلے کھلاڑی ہوں گے جسے کوئٹہ کی ٹیم اپنے اسکواڈ میں شامل کرے کی کوشش کریگی۔
4 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کیلئے انتہائی پرجوش ندیم عمر نے کہا کہ وہ کوئٹہ کی ٹیم کو مضبوط دستے کی شکل دے کر قومی سطح پر نظر انداز کیے گئے صوبہ بلوچستان کو پاکستان کرکٹ میں منظر عام پر لانے کی کوشش کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب انڈین پریمیئر لیگ شروع ہوئی تو کوئی بھی راجستھان رائلز کی ٹیم کو سنجیدگی سے لینے کیلئے تیار نہ تھا تاہم انہوں نے افتتاحی سیزن میں سب کو حیران کرتے ہوئے چیمپیئن کا تاج سر پر سجا لیا۔
ندیم عمر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اسی طرز پر پی ایس ایل میں اپنی کوئٹہ کی ٹیم تیار کریں گے، انشااللہ ہم اپنی کارکردگی سے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کر دیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ کوئٹہ کی فرنچائز کا نام ناصرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھر کے گھروں میں ہر کسی کی زبان پر ہو۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.