سندھ میں حکومت نہیں بادشاہت چل رہی ہے ،اپوزیشن کے بعض دوستوں نے حکومت کو فرار کاراستہ دیا ،خواجہ اظہار
نیشنل ایکشن پلان پورے ملک ،صوبے کیلئے ہونا چاہئے،صرف کراچی تک محدود کیوں ہے،سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت
پیر 14 دسمبر 2015 17:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سندھ میں حکومت نہیں بادشاہت چل رہی ہے ۔اپوزیشن کے بعض دوستوں نے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر حکومت کو فرار کا آسان راستہ فراہم کیا ۔اگر ایجنڈے کے مطابق قرارداد پیش نہ کی جاتی تو ہم بھی احتجاج میں شریک ہوتے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ آج کے اجلاس کا ایجنڈہ انتہائی طویل تھا اور اس میں اہم قرارداد 11ویں نمبر پر شامل کی گئی تھی ۔ہم نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اس کا نمبر نہیں آئے گا لیکن جب میں نکتہ اعتراض پر بولنا چاہ رہا تھا تو اسپیکر نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ ایجنڈہ مکمل ہونے کے بعد نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت دیں گے جس سے مجھے یقین ہوا کہ پورے ایجنڈے پر کارروائی ہوگی اور رات تک بھی بیٹھنا پڑا تو ہم بیٹھیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.