ہمار اگلا نشانہ تم ہو ‘ اوباما کا داعش کے رہنماؤں کو واضح پیغام
منگل 15 دسمبر 2015 13:34
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش رہنماؤں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا اگلا نشانہ تم ہو ‘ داعش کے رہنما چھپ نہیں سکتے ‘ اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔امریکی صدربارک اوباما نے پینٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اورخواتین کو دہشت گرد انسانی ڈھال بنا رہے ہیں ‘نومبر میں ہم نیداعش کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں کیں ‘ہمارے اور اتحادیوں کے جنگی جہازوں اور ڈرونز نے فضائی حملے بڑھا دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور اس کے اتحادی داعش رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں ‘ داعش نے عراق کے زیرِ قبضہ 40فیصد علاقوں کا کنٹرول کھودیا ہے، داعش کے خلاف ہماری اسٹریٹجی پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے تسلیم کیا کہ ایک سال تک شام اور عراق کی شدت پسند تنظیم کے خلاف امریکا کی کارروائیوں کے باوجود 60 فیصد علاقے پر قبضہ برقرار ہے۔
براک اوباما نے کہا کہ داعش کو پہلے سے کہیں زیادہ سختی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشت گروہ کو شکست دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام اور عراق میں اتحادی فوج مسلسل داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ زمین پر موجود 'پارٹنر' ان کو قصبوں اور دیگر علاقوں سے بے دخل کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں داعش کی 'لائف لائن' یعنی تیل کے ذخائر کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کی ہے جس میں ان کے سیکڑوں ٹرک تباہ کیے جا چکے ہیں ‘ یہ حملے اسی طرح جاری رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
پاکستان کا غیرمساوی بین الاقوامی مالیاتی نظام میں وسیع پیمانے پراصلاحات کا مطالبہ
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
-
امریکہ میں 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مارکرہلاک کردیا
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
-
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا ملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.