سندھ گذشتہ سات سالوں سے بدامنی اور رشوت خوری کے طوفان میں پھنسا ہو ا ہے، مرکزی حکومت کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے، سردار ممتاز بھٹو
رینجرز نے کراچی کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر کی ہے تو کیا باقی سندھ کی عوام ایسے تحفظ کا حق نہیں رکھتے؟،وفودسے ملاقاتیں
منگل 15 دسمبر 2015 20:26
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ان کی رہائش گاہ پر مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب سے میری ملاقات گورنری لینے کے لیے نہیں بلکہ وزیر اعظم کے بھائی ہونے کی حیثیت سے ان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں میں نے انہیں گذارش کی کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ سندھ گذشتہ سات سالوں سے لے کر بدامنی اور رشوت خوری کے طوفان میں پھنسا ہو ا ہے جو صورتحال اب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے جس کا پاکستان کی مرکزی حکومت کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے ورنہ حالات اتنے خراب ہوجائیں گے جو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے سندھ میں صرف پولیس اور افسر شاہی کے بل بوتے پر حکومت کرتے آرہے ہیں اور ہر الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کرکے اپنی کرسیوں کو بچائے بیٹھے ہیں جبکہ عوام بہت تنگ اور بے زار ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
بلدیاتی الیکشن میں انہوں نے اندرون سندھ میں بدستور افسر شاہی کے زور پر دھاندلی کی اور خواتین کی ٹیمیں تشکیل دیں انہوں نے رات کی تاریکی میں لوگوں کے گھروں میں جاکر پیسے تقسیم کیے ان کی دھاندلی کا ثبوت اس سے بھی مل گیا ہے رینجرز نے بدین جاکر کنٹرول سنبھالا جس کے نتیجے میں وہاں سے جیالوں کا نام و نشان مٹ گیا حالانکہ بلاول زرداری نے خود وہاں جاکر تیر کے نعرے لگائے باقی سندھ میں بھی عوام کا یہی مطالبہ تھا کہ رینجرزکے ذریعے الیکشن کرائے جائیں۔
رینجرز نے کراچی کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر کی ہے تو کیا باقی سندھ کی عوام ایسے تحفظ کا حق نہیں رکھتے؟۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.