ایان علی پاسپورٹ حوالگی کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی
بدھ 16 دسمبر 2015 12:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی، گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی، کسٹمز کی جانب سے ایڈووکیٹ فرحت عباس لود?ی جبکہ ماڈل ایان علی کی جانب سے ایڈووکیٹ ناصر عباس عدالت میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ ناصر عباس نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کروایا، انہوں نے عدالت سے جواب دینے کیلئے وقت مانگنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی پاسپورٹ ملنے کے بعد ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ کسٹمز حکام کے پاس اس کیس میں ایک اہم ثبوت ہے جو عدالتی حکم پر ماڈل گرل کو واپس کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
کسٹمز کی خصوصی عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست قانونی تقاضے پورے کئے بغیر منظور کر لی لہٰذا مذکورہ حکم کو کالعدم قرار دے کر پاسپورٹ کسٹمز حکام کے حوالے کرنے کی ہدایت کی جائے۔
یاد رہے کہ کسٹمز حکام نے کرنسی سمگلنگ کیس میں 14 مارچ 2015ء کو ایان علی کا پاسپورٹ قبضے میں لیا تھا۔ ملزمہ پر 19 نومبر کو فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ایان علی نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاسپورٹ ضبط ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کے حوالے سے ان کے بین الاقوامی معاہدے متاثر ہو رہے ہیں ، اگر ان معاہدوں کو پورا نہ کیا تو مجھے مالی نقصان ہو گا۔ راولپنڈی کی کسٹمز کی خصوصی عدالت نے 25 نومبر کو مذکورہ درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.