موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث رواں سیزن میں کینوؤں کی برآمد 43 فیصد کم ہو گی ، رپورٹ

بدھ 16 دسمبر 2015 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں تاجروں نے 43 فیصد کی پیشگوئی سے رواں سیزن میں کینو کی برآمدات میں کٹوتی کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث کینوؤں کی برآمداتی حجم میں 80 ملین ڈالر کے قریب کٹوتی کی جائے گی جبکہ رواں سال برآمداتی حجم 120 ملین ڈالر کی پیشنگوئی کی جا رہی تھیں ۔

رپورٹ کے مطابق تاجر یکم دسمبر سے سیزن کے آغاز سے لے کر صرف 200000 ٹن کینو برآمد کرنے کی توقع کر رہے ہیں جو کہ گزشتہ سال 350000 ٹن برآمدات تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک تاجر وحید احمد نے بتایا کہ پنجاب میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث رواں سیزن میں برآمدی ہدف کم کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ رواں سیزن برآمدی حجم چالیس فیصد کم ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :