کراچی ،مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ،4دہشت گرد مارے گئے ،2گرفتار
بدھ 16 دسمبر 2015 16:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے اور 2 کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو بھی دھر لیا۔ کارروائی کے دوران ملنے والا 4 کلو وزنی بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2دہشت گرد مارگئے اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مقابلے میں ایک پولیس اہکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اتحاد ٹاؤن پہنچ گئی اور تمام راستے سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔(جاری ہے)
ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کی تلاشی لی تو سکول بیگ سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کادہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیااوراتحاد ٹان سے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب مچھر کالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.