نیویارک میں سول جج کی نشست حاصل کرنے والی مسلمان خاتون کا قرآن پاک پر حلف، سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچا دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 13:25
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : بروکلیمن میں ایک مسلمان خاتون نے سول جج کے عہدے کے لیے اپنی حلف برداری کی تقریب میں بائبل کی بجائے قرآن پاک پر حلف لیا . تفصیلات کے مطابق کیرولین واکر ڈیالو نامی ایک مسلمان خاتون نے گذشتہ ماہ نیویارک میں سول جج کی نشست حاصل کی جس کے بعد کیرولین نے مسلمان ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا حلف امریکی آئین اور بائبل کی بجائے قرآن پاک پر لینے کا فیصلہ کیا.
کیرولین کی حلف برداری کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا دیا ہے. کیرولین کی ویڈیو کو کچھ وقت میں ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہو گئی ہے .(جاری ہے)
کیرولین کے اس اقدام کو جہاں مسلمان کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا وہیں کچھ امریکیوں نے سوشل میڈیا پر امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا. سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ افراد کا کہنا تھا کہ امریکہ میں شریعت کے نفاذ میں اب کچھ ہی دیر باقی ہے، تو کسی نے کیرولین کو نیچ اور گھٹیا قرار دیا.
کچھ امریکی فیس بک صارفین نے اس اقدام کو سراہا اور تعریف بھی کی. جبکہ کیرولین ڈیالو نے اس عہدے کے ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اپنی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پر اعتبار کر کے اس عہدے پر فائر ہونے میں مدد کی. کیرولین کے قرآن پاک پر لیے گئے حلف کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.